سپریم کورٹ سے ادھو گروپ کو بڑا جھٹکا، اصلی شیوسینا کون؟ اب الیکشن کمیشن کر سکے گا فیصلہ

   

نئی دہلی: اصلی شیوسینا کون ہے، شندے گروپ کی اس عرضی پر الیکشن کمیشن فیصلہ کرسکے گا ۔ الیکشن کمیشن کے فیصلہ لینے پر سپریم کورٹ کی آئینی بینچ نے روک لگانے سے انکار کردیا ہے ۔ عدالت نے ادھو گروپ کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے ایسا کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ ادھو گروپ نے الیکشن کمیشن کے فیصلہ لینے پر روک لگانے کی اپیل کی تھی ۔ عدالت عظمی کی ایک آئینی بینچ ادھو ٹھاکرے کے قیادت والے گروپ کی اس عرضی پر سماعت کررہی تھی، جس میں الیکشن کمیشن کو اصلی شیوسینا کو لے کر شندے گروپ والے گروپ کے دعوے پر فیصلہ لینے سے روکنے کی اپیل کی گئی تھی ۔