سپریم کورٹ سے بھی اگنی پتھ اسکیم کو دکھائی ہری جھنڈی، دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرنے والی عرضی خارج

,

   

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے مرکز کی اگنی پتھ اسکیم کو برقرار رکھنے والے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرنے والی دو درخواستوں کو خارج کر دیا ہے۔ اس طرح مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کو اب سپریم کورٹ سے بھی ہری جھنڈی مل گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے اگنی پتھ اسکیم پر دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ تاہم اگنی پتھ اسکیم کے آنے سے پہلے فضائیہ میں تقرری کیلئے انتظار کررہے امیدواروں کی عرضی پر سپریم کورٹ نے سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ سپریم کورٹ اب اس معاملہ کی سماعت 17 اپریل کو کرے گا۔