حیدرآباد:سپریم کورٹ سے تلنگانہ حکومت کو راحت حاصل ہوئی ہے۔عدالت عظمی نے کالیشورم،اننت گری اور کونڈاپوچماں پروجیکٹس کے متاثرین کیلئے معاوضہ کے معاملہ کی سماعت کی۔تلنگانہ ہائی کورٹ نے قبل ازیں ریاستی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ قانون حصول اراضی 2013کے تحت متاثرین کو معاوضہ فراہم کیاجائے اور بالغ غیر شادی شدہ نوجوانوں کو علحدہ طورپر معاوضہ اداکیاجائے ۔ریاستی حکومت نے اس فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے ملک کی سب سے بڑی عدالت کادروازہ کھٹکھٹایا۔