نئی دہلی: نیوز اینڈ ویووز پورٹل ’دی وائر‘ اور اس کے صحافیوں کو سپریم کورٹ سے راحت مل رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے اتر پردیش کے غازی آباد اور بارہ بنکی میں درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی درخواست پر گرفتاری سے دو ماہ کیلئے عبوری تحفظ دیا ہے لیکن درخواست گزار سے کہا ہیکہ وہ اس معاملے کے بارے میں الہ آباد ہائیکورٹ سے رجوع ہوں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پریس کا گلا گھونٹا جائے ، لیکن ہم ایف آئی آر کی منسوخی کیلئے کوئی الگ راستہ نہیں بناسکتے۔ جسٹس ایل ناگیشور راؤ ، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس بی وی ناگراتھنا نے یہ حکم آزاد صحافت کی فاؤنڈیشن کی درخواست پر دیا۔