نئى دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو عام آدمی پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی ضمانت کی عرضی کو منظور کر لیا۔ مسٹر سنگھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گزشتہ سال اکتوبر میں گرفتار کیا تھا۔ سنجے سنگھ کو ای ڈی نے دہلی حکومت کی متنازعہ ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے کل عدالت میں آپ کے لیڈر کی ضمانت کی عرضی کی مخالفت نہیں کی۔