تب تک دوبارہ کوئی نوٹس نہ بھیجنے ای ڈی کو ہدایت
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر ( سیاست نیوز ) بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا کو دہلی شراب اسکام میں ای ڈی سمن کے معاملے میں سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے اور کیس کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔ اس سے قبل کویتا کو کوئی نوٹس جاری نہ کرنے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت دی گئی ہے ۔ جسٹس سنجے کشن کول پر مشتمل بنچ نے یہ بھی ریمارکس کیا کہ خاتون ہونے کی وجہ تحقیقات نہ کرنے کی بھی ہدایت نہیں دے سکتے ۔ تاہم خاتون کو چند تحفظات فراہم کرنا پڑتا ہے ۔ واضح رہے کہ دہلی شراب اسکام کی تحقیقات کیلئے حاضر ہونے کی ای ڈی نے کویتا کو نوٹس جاری کی تھی ۔ کویتا نوٹس منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی تھیں ۔ شراب اسکام میں کویتا ماضی میں تحقیقات کیلئے ای ڈی سے رجوع ہوئی تھی لیکن وہ ابتداء سے ای ڈی آفس میں خاتون کی تحقیقات کو قانون کی خلاف ورزی قرار دے رہی ہیں ۔ نلنی چدمبرم کی طرح گھر پر ہی ان سے پوچھ تاچھ کرنے پر زور دے رہی ہیں ۔ اس کے باوجود ای ڈی نے انہیں پھر ایک مرتبہ نوٹس جاری کیا جس پر کویتا نے ان کی درخواست زیرسماعت رہنے کے د وران دوبارہ نوٹس روانہ کرنے کی ای ڈی سے وجہ دریافت کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے دوبارہ رجوع ہوئی تھیں۔ تب ہی 10 دن تک نوٹس کی ای ڈی نے مہلت میں توسیع دی لیکن آج سپریم کورٹ نے 20 نومبر تک کویتا کو راحت فراہم کی ہے اور تب تک کوئی نوٹس نہ بھیجنے کی ای ڈی کو ہدایت دی ہے ۔ ن