حیدرآباد ۔ 9 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج رام جنم بھومی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے خیر مقدم کیا ہے ۔ پارٹی لیڈر راجہ سنگھ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ غیر معمولی مثال ہے ۔ ملک کی تاریخ میں یہ فیصلہ اہم ہے ۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ملک کے روایتی امن ، اتحاد اور خیر سگالی کو برقرار رکھا جائے ۔۔