سپریم کورٹ میں درخواست ،دوبارہ تعمیر کی استدعا

   

سکریٹریٹ مساجد کی مسماری
سپریم کورٹ میں درخواست ،دوبارہ تعمیر کی استدعا
حیدرآباد : سکریٹریٹ کی دو مساجد کو مسمار کر نے کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک رٹ درخواست داخل کی گئی۔ وکیل خواجہ اعجازالدین نے درخواست میں عدالت سے یہ گزارش کی کہ سکریٹریٹ میں تینوں مذہبی مقامات بشمول دو مساجد اور ایک مندر کو دوبارہ تعمیر کر نے احکام جاری کئے جائیں۔ اس درخواست میں مرکزی وزرارت اقلیتی بہبود، ریاستی چیف سکریٹری، وقف بورڈ اور انڈومینٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ وکیل نے اپنی درخواست میں کہاکہ احاطہ سکریٹریٹ جو 25 ایکڑ پر واقع ہے میں گزشتہ کئی برسوں سے دو مساجد، مسجد دفاتر معتمدی اور مسجد ہاشمی موجود ہیں جب کہ ایک مندر کے وجود پر بھی کوئی تنازعہ نہیں ہے اور مذکورہ مذہبی مقامات احاطہ سکریٹریٹ کا حصہ ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہیکہ جاریہ سال جولائی میں مذہبی مقامات کے انہدام کے بعد چیف منسٹر نے میڈیا کے ذریعہ عوام سے معافی مانگی لیکن مساجد اور مندر کی دوبارہ تعمیر سے معتلق کوئی بیان نہیں دیا۔ وکیل نے درخواست میں کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے عوام کی دلآزاری ہوئی ہے۔ خواجہ اعجازالدین نے عدالت کو یہ واقف کروایا کہ مذہبی مقامات کو منہدم کر نا غیر قانونی ہے اور دستور ہند کے خلاف ہے۔ سپریم کورٹ میں داخل کی گئی رٹ درخواست میںکہا گیا ہے کہ عدالت مرکزی یا ریاستی حکومت کو یہ احکام جاری کرے تاکہ پارلیمنٹ یا اسمبلی میں اس سلسلہ قرارداد منظور کریں۔