نئی دہلی 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے گجرات فسادات کے مہلوک ایم پی احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی درخواست کی سماعت کیلئے 14 اپریل کی تاریخ مقرر کی ۔ ذکیہ جعفری نے اپنی درخواست میں 2002 ء میں اُس وقت کے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کو ایس آئی ٹی کی جانب سے کلین چٹ کو چیالنج کیا ہے۔ جسٹس اے ایم کھنویلکر اور جسٹس دنیش مہیشوری پر مشتمل بنچ نے اس درخواست پر سماعت 14 اپریل کو کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذکیہ جعفری کے وکیل نے ہولی کی تعطیلات کے بعد سماعت کی تاریخ مقرر کرنے کی درخواست کی تھی۔ ذکیہ جعفری نے 5 اکٹوبر 2017 ء کے گجرات ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چیالنج کرتے ہوئے 2018 ء میں سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی تھی۔ ہائیکورٹ نے ایس آئی ٹی کیخلاف ذکیہ جعفری کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔