سپریم کورٹ میں ریونت ریڈی کی درخواست کی سماعت

   

حیدرآباد۔27۔ جنوری (سیاست نیوز) نوٹ برائے ووٹ مقدمہ میں کانگریس رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کی درخواست پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ نوٹ برائے ووٹ مقدمہ کی تحقیقات اینٹی کرپشن بیورو کے دائرہ اختیار میں نہیں ہیں اور تحقیقات کو چیلنج کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔ سپریم کورٹ نے ریونت ریڈی کے وکیل سے کہا کہ ہائی کورٹ میں مقدمہ کی سماعت کس مرحلہ میں ہے، تفصیلات پر مبنی حلفنامہ داخل کیا جائے۔ مقدمہ کی آئندہ سماعت دو ہفتہ بعد ہوگی۔ر