نئی دہلی ۔7 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے 2010ء میں کوئمبتور میں 10سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی اور پھر اس کے بھائی کے ساتھ اس کا قتل کرنے کے ملزم کو سزائے موت کے فیصلہ کی آج دوبارہ تصدیق کی ہے ۔ جسٹس آر ایف نریمان کی زیرقیادت بنچ نے آج منوہرن کی نظرثانی شدہ درخوسات کو مسترد کردیا اور کہا کہ فیصلہ پر نظرثانی کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ 2:1 کے تناسب کی بنچ میں جسٹس نریمان اور جسٹس سوریا کانت نے نظر ثانی شدہ درخوسات کو مسترد کردیا تاہم بنچ کے تیسرے جج سنجیو کھنہ نے کہا کہ وہ اس پر اپنا مختلف نظریہ رکھتے ہیں ۔