سپریم کورٹ میں مسلم فریق کے وکیل کو دھمکیاں

   

نئی دہلی ۔ 12 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے جمعرات کے دن ایک وکیل کی درخواست کو قبول کرلیا ۔ یہ وکیل رام جنم بھومی ، بابری مسجد کی اراضی کے تنازعہ کے کیس میں مسلمان فریقوں کی عدالت میں نمائندگی کر رہا ہے ۔ مذکورہ درخواست میں مسلم فریق کے وکیل راجیو دھون نے کہا کہ عدالت میں مسلم فریقوں کی نمائندگی کرنے پر اسے دھمکیاں وصول ہورہی ہیں ، اس کے علاوہ عدالت کی چار دیواری میں چہارشنبہ کے دن اس کے محرر پر چند افراد نے حملہ بھی کردیا۔