نئی دہلی۔ غیرسرکاری تنظیم سنٹر فار پبلک انٹرسٹ لٹیکیشن (سی پی آئی ایل) نے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کرتے ہوئے پی ایم کیئرس فنڈ کونیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) میں منتقلی کی مانگ کی تھی۔ اس کے جواب میں حکومت نے آج سپریم کورٹ میں پی ایم کیئرس فنڈ کا دفاع کیا اور بتایا کہ یہ فنڈ امدادی کاموں کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ ماضی میں بھی انہیں خطوط پر کئی فنڈس قائم کئے گئے ہیں۔ این ڈی آر ایف بھی پی ایم کیئرس فنڈ کی طرح دوسرا فنڈ قائم کرسکتا ہے جس میں رضاکارانہ طور پر عطیات دیئے جاسکتے ہیں۔ درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ پی ایم کیئرس فنڈ ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے قواعد کی خلاف ورزی کے تحت قائم کیا گیا ہے۔