سپریم کورٹ میں کویتا کا کیس تین ہفتو ں کیلئے ملتوی

   

نلنی چدمبرم کی درخواست کیساتھ کویتا کی عرضی ٹیاگ ۔ کپل سبل نے کویتا کی طرف سے بحث کی

حیدرآباد ۔ 27مارچ ( سیاست نیوز) سپریم کورٹ نے بی آر ایس رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کی جانب سے ای ڈی کیخلاف دائر کردہ درخواست پر سماعت تین ہفتو ں تک ملتوی کردی اور ساتھ ہی خواتین کو تحفظات کیلئے ای ڈی آفس طلب کرنے سے متعلق نلنی چدمبرم کی ماضی میں داخل کردہ درخواست کے ساتھ کویتا کی درخواست کو ٹیاگ کردیا ۔ کویتا نے اپنی عرضی میں ایک نئی درخواست پیش کی ہے ۔ دہلی شراب اسکام کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم (SIT) تشکیل دینے کی اپیل کی ہے ۔ سینئر وکیل کپل سبل اور وکرم چودھری نے سپریم کورٹ میں کویتا کی طرف سے بحث کی ۔سالیسیٹر جنرل تشار مہتا اور ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل ایس وی راجو نے ای ڈی کی طرف سے بحث میں حصہ لیا ۔ کویتا نے سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں الزام عائد کیا کہ ای ڈی کی جانب سے بحیثیت خاتون ان کے حقوق سلب کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ شخصی حاضری سے متعلق انہیں پی ایم ایل اے قانون کے سیکشن 50 کے تحت جو نوٹس جاری کی گئی ہے یہ نوٹس سی آر پی سی سیکشن 160 کی خلاف ورزی ہے ۔ کویتا نے سپریم کورٹ سے خواہش کی ہیکہ ان کے وکیل کی موجودگی میں ان کا بیان ریکارڈ کرنے اور ساتھ ہی اس کی ویڈیو گرافی کرنے کا بھی حکم جاری کیا جائے ۔ ان کا فون ضبط کیا گیا ہے ۔ فون ضبط کرنے کی نوٹس کو منسوخ کرنے اور احکام کو کالعدم قرار دینے کی اپیل بھی کی گئی تھی اور ان کی درخواست کو نلنی چدمبرم بمقابلہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے کیس سے منسلک کیا چائے ۔ جسٹس اجئے رستوگی اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے سماعت کیلئے اس عرضی کو قبول کرلیا ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اس درخواست پر جمعہ کو سماعت کا اعلان کیا تھا پھر 27 مارچ تک سماعت ملتوی ہوگئی تھی ۔ کویتا پہلے ہی تین مرتبہ ای ڈی کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان قلمبند کراچکی ہے ۔ ن