سپریم کورٹ میں 21 اپوزیشن پارٹیوں کی ای وی ایم کے خلاف درخواست

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 24اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) 21اپوزیشن پارٹیوں نے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کرتے ہوئے گذارش کی ہے کہ 50فیصد ای وی ایم مشینیں وی وی پیاٹ مشینیں استعمال کررہی ہیں یا نہیں اس کی جانچ کی جائے ۔ چنانچہ سپریم کورٹ نے متعلقہ عہدیداروں کو اس جانچ کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

اچانک معائنہ ،97ٹیچرس غیرحاضر
مظفر نگر ۔24اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) 97 اسکولی اساتذہ مظفر نگر میں اچانک معائنہ کے دوران اس ضلع میں غیر حاضر پائے گئے ۔ سرکاری عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے اچانک اسکول کا معائنہ کیا تھا اور غیر حاضر ٹیچرس کے خلاف ضروری کارروائی کرنے کا تیقن دیا ۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ مظفر نگر کی تاریخ میں یہ پہلا غمناک واقعہ ہے اور انہیں غیرحاضر ٹیچرس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دکھ ہورہا ہے۔