نئی دہلی ۔ 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف سپریم کورٹ میں داخل کردہ درخواستوں کی سماعت 22 جنوری کو مقرر کی گئی ہے لیکن بی جے پی حکومت سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے اسی دن نربھئے ملزمین کو پھانسی دینے کیلئے عدالت کے حکم سے استفادہ کرے گی۔ شہریت ترمیمی قانون این آر سی کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج اور مودی حکومت کی دن بہ دن ہونے والی بدنامی کے پیش نظر عوام کی توجہ ہٹانے کے حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ این آر سی پر 22 جنوری کو عدالت میں کی جارہی شنوائی کے دن ہی نربھئے ملزمین کو پھانسی دیتے ہوئے ’’انڈینس کا دماغ گھمادیا جارہا ہے‘‘۔