نئی دہلی: ججوں کی تقرری میں تاخیر پر سپریم کورٹ کی ناراضگی کے بعد صدر دروپدی مرمو نے ہفتہ کو پانچ ججوں کو سپریم کورٹ میں ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ ان تقرریوں کے ساتھ سپریم کورٹ میں خالی آسامیوں کے ساتھ بڑھ کر 32 ہو گئی۔ راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پنکج متل، پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سنجے کرول، منی پور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پی وی سنجے کمار، پٹنہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس احسن الدین امان اللہ اور الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس منوج مشرا اب سپریم کورٹ کے جج بنیں گے۔