سپریم کورٹ نواب ملک کی گرفتاری کے خلاف جلد سماعت کیلئے تیار

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مہاراشٹر حکومت کے وزیر نواب ملک کی عرضی پر جلد سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ کیس داؤد ابراہیم سے متعلق منی لانڈرنگ سے متعلق ہے۔ دائر درخواست میں نواب ملک نے عدالت سے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔کپل سبل نے نواب ملک کی جانب سے معاملے کی جلد سماعت کا مطالبہ کیا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نے کہا کہ وہ اس معاملے پر سماعت کریںگے۔ دراصل مہاراشٹر حکومت کے وزیر نواب ملک نے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ملک نے اپنی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ انہوں نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے خلاف درج کی گئی کارروائی کو منسوخ کرنے اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے 15 مارچ کو عبوری راحت دینے سے انکار کر دیا تھا۔