نئی دہلی: سپریم کورٹ نے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے قتل کے ملزم آشیش مشرا کی درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد منگل کو اتر پردیش حکومت کو نوٹس جاری کرکے اس سے جواب طلب کیا ہے۔ جسٹس اندرا بنرجی کی قیادت والی ڈبل بنچ نے اس معاملے میں ریاستی حکومت سے 26 ستمبر تک جواب طلب کیا ہے۔ سابق اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے ملزم مشرا کی طرف سے پیش ہوکر عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے تشدد کے واقعہ کی پوری طرح سے سماعت نہیں کی جس کی وجہ سے کسانوں کی موت ہوئی تھی