سپریم کورٹ نے انٹرنیٹ بند کرنے پر حکومت سے مانگا جواب

   

سپریم کورٹ نے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت سے ملک کی مختلف ریاستوں میں انٹرنیٹ کی یکطرفہ بندش پر جواب طلب کیا ہے۔ اس سلسلے میں دائر ایک پی آئی ایل کی سماعت کے دوران عدالت نے وزارت سے اس کی وجہ پوچھی ہے۔ تقریباً دو سال قبل سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ بغیر کوئی واضح وجہ بتائے انٹرنیٹ خدمات بند کرنا غیر قانونی ہے۔کچھ ریاستی حکومتیں ان علاقوں میں انٹرنیٹ کو باقاعدگی سے بند کرتی ہیں جہاں امتحانات ہو رہے ہیں۔ اس کی وجہ امتحانات میں نقل کو روکنا ہے۔