سپریم کورٹ نے ایم پی میں او بی سی ریزرویشن کو 14 سے بڑھا کر 27 فیصد کرنے پر پابندی ہٹانے کی درخواست کی سماعت سے انکار کر دیا

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش میں سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں داخلے میں او بی سی ریزرویشن کو 14 فیصد سے بڑھا کر 27 فیصد کرنے پر ہائی کورٹ کی طرف سے عائد پابندی کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے عرضی گزار جیا ٹھاکر سے پوچھا کہ آپ اس معاملے میں کیسے متاثر ہیں؟ سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے پٹیشن واپس نہ لی تو ہم جرمانہ کر دیں گے دراصل، مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے کمل ناتھ حکومت کے دوران سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں او بی سی ریزرویشن بڑھانے کے حکومت کے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عرضی گزار جیا ٹھاکر نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے ہائی کورٹ کی پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ کی اس پابندی کی وجہ سے گزشتہ 4 سال سے سرکاری ملازمتوں میں بھرتیاں رک گئی ہیں۔