سپریم کورٹ نے ای ڈی ڈائریکٹر سنجے مشرا کی مدت ملازمت میں توسیع کو غیر قانونی قرار دیا

   

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے پیر کو فیصلہ سنایا کہ ای ڈی ڈائریکٹر سنجے مشرا کی مدت ملازمت میں توسیع غیر قانونی ہے۔ عدالت نے سنجے مشرا کو 31 جولائی تک ای ڈی ڈائریکٹر کے عہدے پر برقرار رکھنے کو کہا ہے۔ عدالت نے ای ڈی کے ڈائریکٹر کی مدت ملازمت میں کمی کر دی۔ اب سنجے مشرا کی میعاد 31 جولائی تک رہے گی جب کہ وہ 18 نومبر کو ریٹائر ہونے والے تھےمرکزی حکومت نے تیسری بار ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی ہے۔سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹویٹ کیا، ’’میری طرف سے دائر پٹیشن پر سپریم کورٹ نے مودی حکومت کی طرف سے ای ڈی ڈائریکٹر کی سروس میں مسلسل توسیع کو مکمل طور پر غیر قانونی قرار دیا ہے۔