نئی دہلی: اترپردیش حکومت کی طرف سے اعظم خان کی جوہر یونیورسٹی کو دی گئی زمین کی لیز کو منسوخ کرنے کے معاملے میں سپریم کورٹ سے کوئی راحت نہیں ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اب الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو اس معاملے کی سماعت کے لیے کہا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ سے ترجیحی بنیاد پر جلد سماعت کے لیے کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے کہتے ہیں کہ وہ اپنی بنچ میں اس کی سماعت کریں۔ سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا کہ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کرنے والے جج کا کلکتہ ہائی کورٹ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ایسی صورت حال میں وہ بنچ کیس کی سماعت نہیں کر سکتی۔