سپریم کورٹ نے ویکسین کی خریداری پر مرکز سے طلب کی رپورٹ

   

سپریم کورٹ نے مرکز کی ویکسینیشن پالیسی پر سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں۔ عدالت نے حفاظتی ٹیکے لگانے کی پالیسی کو 18 سے 44سال تک کے عمر کے افراد کے لئے غیر معقول قرار دیا ہے۔ مرکزی حکومت کی اس پالیسی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ٹیکے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے عدالت نے کہا ، ایسی اطلاعات ہیں کہ 18 سے 44 سال کی عمر کے افراد کوویڈ 19 سے نہ صرف متاثر ہو رہے ہیں بلکہ شدید بیمار بھی ہو رہے ہیں اور انھوں ہسپتال میں داخل ہونا پڑرہا ہے۔ بدقسمتی سے سبھی معاملات میں مریضوں کی اموات ہوئیں ،واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو حکم جاری کیا ہے کہ کویڈ 19 ویکسین کی خریداری سے متعلق تفصیلی تفصیلات فراہم کی جائیں