سپریم کورٹ نے کسانوں کے معاوضہ کا مسئلہ دوبارہ ہائی کورٹ سے رجوع کردیا

   

حیدرآباد: سپریم کورٹ نے اننت گری ساگر ذخیرہ آب کے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کا معاملہ تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے تاکہ دوبارہ سماعت کی جائے۔ یہ ذخیرہ آب کالیشورم پراجکٹ کا حصہ ہے۔ چیف جسٹس کی زیر قیادت ڈیویژن بنچ کو اس معاملہ کی سماعت جلد سے جلد کرنی چاہئے ۔ جسٹس ایم ایس رامچندر راؤ کی زیر قیادت ڈیویژن بنچ نے 3 جون 2020 ء کو کسانوں کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت کی تھی ۔ مختلف دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے کسانوں کی اراضی ذخیرہ آب کی تعمیر کیلئے حاصل کرلی گئی ہے ۔ ڈیویژن بنچ نے ایڈوکیٹ جنرل کی جانب سے داخل کردہ میمو کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے مقدمات کی سماعت ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی ۔