نئی دہلی:سپریم کورٹ نے پیر کو دہلی حکومت کی عرضی پر مرکز سے جواب طلب کیا جس میں نوکرشاہوں کے خدمات کے کنٹرول سے متعلق آرڈیننس کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا پر مشتمل بنچ نے دہلی حکومت کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل ابھیشیک سنگھے ایم سنگھوی کو بتایا کہ یہ ایک آرڈیننس ہے ڈاکٹر سنگھوی، ہمیں اس معاملے کو سننا ہے، ہم ڈاکٹر سنگھوی کی درخواست پر مرکز کو نوٹس جاری کرتے ہیں اور لیفٹیننٹ گورنر کو جواب دہندہ کے طور پر فریق بنانے کے لیے درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ اور سماعت کو 17 جولائی تک ملتوی کرتے ہیں۔