سپریم کورٹ کا فیصلہ کسانوں کی اخلاقی فتح: جوگندر مان

   

پھگواڑہ: پنجاب کے سابق وزیر اور پنجاب ایگرو انڈسٹریز کارپوریشن کے چیرمین جوگندر مان نے کسان تحریک پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کو کسانوں کی اخلاقی جیت قرار دیا۔ مان نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ نے کسانوں کے احتجاج کرنے کے حق کو برقرار رکھا ہے اور یہ نریندر مودی حکومت کی اخلاقی شکست ہے ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کو زرعی قوانین واپس لے لینے چاہئیں اور یہ جلد ہونا چاہئے کیونکہ کسان ہڈیو ں کو جمادینے والی ٹھنڈ میں دہلی کی سڑکوں پر تحریک چلارہے ہیں۔