سپریم کورٹ کا مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری کو راحت، گرفتاری سے عبوری تحفظ

   

نئی دہلی: جیل میں بند مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری کو سپریم کورٹ سے راحت مل گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے عمر انصاری کو گرفتاری سے عبوری تحفظ دے دیا۔ سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں اتر پردیش حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ بتا دیں کہ عمر انصاری اوم پرکاش راج بھر کی پارٹی ایس بی ایس پی سے ایم ایل اے ہیں۔اس سے پہلے 13 اپریل کو الہ آباد ہائی کورٹ نے عمر انصاری کو پیشگی ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔اس کے خلاف عمر نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ اس کیس کی ایف آئی آر اگست 2020 کو ریونیو افسر سرجن لال نے لکھنؤ کے حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی۔ وہ ان ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہائی کورٹ پہنچے تھے۔