سپریم کورٹ کا مداخلت سے انکار، ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے انتخابات پر روک

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے 12 اگست کو مجوزہ انتخابات پر روک لگانے کے پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے کے لیے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کی طرف سے دائر درخواست میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ہریانہ امیچور ریسلنگ ایسوسی ایشن نے بھی خود کو الیکٹورل کالج میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے الیکشن روک دیا تھا۔عدالت نے عرضی گزار آندھرا پردیش ریسلنگ فیڈریشن کو ہائی کورٹ میں اپنے دلائل پیش کرنے کی درخواست دائر کرنے کا مشورہ دیا جس پر روک لگا دی گئی۔ درخواست گزار ہائی کورٹ میں جا کر پابندی ہٹانے کی درخواست کرنے کے بجائے سیدھے سپریم کورٹ پہنچے۔ 17 اگست کو سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی جس میں ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا۔ لیکن سپریم کورٹ نے انہیں ہائی کورٹ کا راستہ دکھایا۔