سپریم کورٹ کا نیٹ۔ یو جی معاملہ پر سماعت سے انکار

   

نئی دہلی۔ یکم ؍ اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مختلف میڈیکل کورسز میں داخلے کیلئے منعقدہ قومی اہلیت اور داخلہ ٹسٹ (نِیٹ۔ یو جی2025 ) میں فزکس کے تین سوالات کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔جسٹس پی ایس نرسمہا اور اے ایس چندورکر کی بنچ نے ایس احمد کی عرضی پر غور کرنے سے انکار کردیا اور اسے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی اجازت دی۔
بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد رٹ پٹیشن کو واپس لینے کا بھی مشورہ دیا۔