سپریم کورٹ کا کویتا کو عبوری ضمانت دینے سے انکار

   

آئندہ سماعت 20 اگست تک ملتوی ، ای ڈی اور سی بی آئی کو نوٹس
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : سپریم کورٹ نے بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے آئندہ سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی ۔ ساتھ ہی تحقیقاتی ایجنسیاں سی بی آئی اور ای ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ردعمل ظاہر کرنے پر زور دیا ۔ دہلی شراب اسکام کیس میں تہاڑ جیل میں رہنے والی کویتا عبوری ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی ۔ جسٹس بی آر گاوائی جسٹس وشواناتھ پر مشتمل بنچ نے کویتا کے درخواست کی سماعت کی ۔ بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے وکیل مکل روہستگی نے سپریم کورٹ بنچ کو بتایا کہ کویتا پانچ ماہ سے جیل میں ہے ۔ تاحال 463 گواہوں کا جرح کیا گیا ہے ۔ دہلی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں ۔ دونوں ججس پر مشتمل بنچ نے کہا کہ ای ڈی اور سی بی آئی کے دلائل سننے سے قبل عبوری ضمانت نہیں دی جاسکتی ۔ واضح رہے کہ کویتا 8 اگست کو سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی ۔ یکم جولائی کو دہلی ہائی کورٹ نے ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا ۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے ۔ کویتا کو ضمانت کے لیے مزید ایک ہفتہ تک انتظار کرنا پڑے گا ۔۔ 2