نئی دہلی: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے 10 روز کی طویل سماعتوں کے بعد 11 مئی کو اس کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھاسپریم کورٹ میں دائر درخواست میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی تاہم حکومت نے اس درخواست کی مخالفت کی تھی سپریم کورٹ نے منگل کے روز کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دینے سے معذوری ظاہر کی۔ تاہم، عدالت نے مرکزی حکومت کو ہم جنس پرست کمیونٹی کے حقوق یقینی بنانے کی ہدایت کی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں اسے قانونی تسلیم کرنے سے انکار کیا اور اس پر قانونی سازی کی بھی ہدایت کی۔