سپریم کورٹ کو دو ہفتوں کی گرمائی تعطیلات

   

نئی دہلی15مئی(سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ نے لاک ڈاؤن کے وجہ سے ہوئے کام کے دنوں کے نقصانات کی بھرپائی گرمیوں کی چھٹیوں میں تخفیف کرکے کرنے کا جمعہ کو فیصلہ کیا۔ عدالت عظمی میں اس مرتبہ سات ہفتوں کے بجائے گرمی کی چھٹی صرف دو ہفتوں کے لئے ہوں گے ۔ہر سال مئی کے وسط سے جولائی کی ابتدا تک کورٹ میں چھٹی رہتی ہے ۔ اس مرتبہ یہ چھٹی 18 مئی سے شروع ہوکر پانچ جولائی کو ختم ہونی تھی۔ لیکن جسٹسوں کی جمعہ کوئی ہوئی میٹنگ میں طے کیا گیا کہ 19 جون تک عدالت عظمی میں سماعت ہوتی رہے گی۔ اس طرح اس مرتبہ صرف دو ہفتوں کی ہی چھٹی ہوگی۔عدالت عظمی کے جسٹسوں نے تین دن پہلے اپنی کئی سفارشوں کی فائل چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کے حوالے کی تھی، اس میں سات ہفتوں کی گرمی کی چھٹیوں کو کم کرکے دو ہفتے کرنے اور باقی چھٹیوں کو آگے کے لئے التوا میں رکھنے کی سفارش شامل تھی۔