نئی دہلی، 29 مئی (یواین آئی) صدر دروپدی مرمو نے کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس این وی انجاریا، گوہاٹی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وجے بشنوئی اور بامبے ہائی کورٹ کے جج جسٹس اے ایس چندورکر کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دی ہے ۔مرکزی وزیر قانون اور انصاف ارجن رام میگھوال نے جمعرات کو اپنے ‘ایکس’ پر پوسٹ کیا اور تین ججوں کی تقرری کے بارے میں مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بارے میں بتایا۔تینوں ججوں کی حلف برداری کے بعد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 34 ہو جائے گی۔یہ سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کے لیے منظور شدہ تعداد ہے ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بی آر گاوائی کی قیادت والی کالجیم نے پیر کو تینوں ججوں کی ترقی کی سفارش کی تھی۔