سپریم کورٹ کی تقسیم کیلئے وینکیا نائیڈو کی تجویز

   

انصاف رسانی میں تاخیر پر ’’گہری تشویش‘‘ ظاہر کرتے ہوئے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے تجویز رکھی ہے کہ سپریم کورٹ کو تقسیم کردیا جائے تاکہ دستوری امور اور اپیلوں سے بہتر طور پر نمٹا جاسکے۔ وہ ایک کتاب کی رسم اجراء کے موقع پر اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ نائب صدر نائیڈو نے فاضل عدالت کے چار علاقائی بنچوں کو تشکیل دینے پر بھی زور دیا تاکہ مقدمات کی عاجلانہ یکسوئی کو یقینی بنایا جاسکے۔