نئی دہلی۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایڈوکیٹ منوہر لال شرما کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو سپریم کورٹ نے خارج کردیا۔ درخواست گزار نے ای وی ایم پر سوال اٹھائے تھے اور کہا تھا کہ چونکہ ان انتخابات میں بیالٹ پیپر کا استعمال نہیں ہوا ہے، لہذا انتخابات منسوخ کردیئے جائیں اور دوبارہ منعقد کئے جانے چاہئیں۔