سپریم کورٹ کی حدبندی کے باوجود پچاس فیصد سے زائد تحفظات کی دوڑ میں مغربی بنگال بھی شامل ہوگیا

   

کولکتہ۔3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کی 50 فیصد تحفظات حدبندی کے باوجود ٹامل ناڈو، مہاراشٹرا، تلنگانہ کے بعد اب چوتھی ریاست مغربی بنگال بھی اس دوڑ میں شامل ہوگئی ہے جس میں معاشی طور پر پسماندہ طبقات کو سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں تحفظات حاصل ہوں گے۔ این ڈی اے زیر قیادت مرکزی حکومت کے تحفظات فیصلہ کے چھ ماہ بعد منگل کو مغربی بنگال نے بھی اسی طرح کا اقدام اٹھایا ہے بنگال میں سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں 15 فیصد تک تحفظات فراہم تھے جس میں 22 فیصد ایس سی، 6 فیصد ایس ٹی اور 17 فیصد او بی سی کے لیے مقرر تھے لیکن اب حکومت کے فیصلہ کے تحت 10 فیصد تحفظات معاشی طور پر پسماندہ طبقات کے لیے مختص کرنے کے بعد سپریم کورٹ کی 50 فیصد حد بندی سے تجاوز ہوجائے گا۔ مہاراشٹرا میں پہلے سے ہی 16 فیصد مراٹھا کمیونٹی تحفظات کے باعث کل فیصد 68 تک پہنچ چکا ہے۔