سپریم کورٹ کی سختی پرگورنر ٹاملناڈو نرم پڑ گئے !

   

آر این روی نے ڈی ایم کے رکن اسمبلی کو وزارت کا حلف دلایا
نئی دہلی: سپریم کورٹ کے سخت حکم کے ایک دن بعد ٹاملناڈو کے گورنر آر این روی نے جمعہ کو عدالت کو بتایا کہ ڈی ایم کے پارٹی کے ایم ایل اے کے پونموڈی کو ریاستی کابینہ میں شمولیت کیلئے حلف دلارہے ہیں۔ انہوں نے راج بھون میں منعقدہ تقریب میں پونموڈی کو چیف منسٹر ایم کے اسٹالن کی سفارش کے مطابق حلف دلایا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل بنچ کے سامنے پیش ہوئے اٹارنی جنرل آر وینکٹ رمانی نے اس معاملے میں کہا کہ گورنر یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ان کا سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔گورنر کے اس بیان کو آن ریکارڈ کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ٹاملناڈو حکومت کی طرف سے دائر عبوری درخواست کو نمٹا دیا۔