نئی دہلی: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ سمیت بیشتر ججوں نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات کو عام کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق، عدلیہ میں شفافیت کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم میں، پیر کو 33 میں سے 21 ججوں نے اپنے اثاثوں کا اعلان کیا۔ججز نے اپنے اثاثوں کے علاوہ اپنی شریک حیات کے اثاثوں کو بھی عوام میں پیش کیا ہے ۔