سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادو نے وارانسی کے لال بہادر شاستری ہوائی اڈے پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو دھرنے پر بیٹھے مظاہرین کسانوں کی بات نہیںمانی ہے تو کم سے کم سپریم کورٹ نے کہا ہے تو تمام زرعی قوانین کو واپس لے لینے چاہئے۔اکھلیش یادو نے کہا کہ جب میں سیاست میں بھی نہیں تھا تب سے سماجوادی کارکنان کا رشتہ اعظم گڑھ سے رہا ہے۔نیتا جی سے لیڈر سماج وادیوں کے ساتھ اعظم گڑھ کی عوام ہمیشہ سے کھڑی رہی ہے۔یہ اترپردیش ہے اور اترپردیش کی عوام بھارتیہ جنتا پارٹی کوہٹانا چاہتی ہے۔ خاص طور کسان نوجوان اور تاجرچھوٹی تعداد میں ہر طرح کے لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ اور ہٹانے کے لئے سماج وادی پارٹی پوری طرح سے تیارہے۔سپریم کورٹ کی طرف سے زرعی قوانین پر مرکزی سرکار کو پڑی پھٹکار کے سوال کے جواب میں یادو نے کہا کہ سرکارکو فوراً بل واپس لے لینا چاہئے۔