حیدرآباد۔/5جولائی، ( سیاست نیوز)گجرات کے سابق وزیر داخلہ ہرین پانڈیا قتل کیس کے ایک اہم مجرم محمد عبدالرؤف نے سپریم کورٹ فیصلہ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحت کی عدالت کیکالعدم فیصلہ کو درست قرار دیتے ہوئے گجرات ہائی کورٹ کے فیصلہ کو کالعدم کرنے کی کوئی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے اس فیصلہ کے پیش نظر وہ قانونی رائے حاصل کریں گے۔ اس فیصلہ کے بعد محمد عبدالرؤف سے ملاقات کرنے کیلئے ان کے مکان پر کئی افراد پہنچے جن میں صدر وحدت اسلامی مولانا محمد نصیر الدین اور دیگر بھی شامل ہیں۔