سپریم کورٹ کے 75 سال مکمل مودی نے ڈاک ٹکٹ جاری کیا

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو سپریم کورٹ کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں ایک سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے ‘بھارت منڈپم’ میں منعقدہ ضلعی عدلیہ کی دو روزہ قومی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے 75 روپے کا ایک یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔افتتاحی تقریب میں چیف جسٹس چندرچوڑ، عدالت عظمیٰ کے دیگر ججس، تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس، قانون و انصاف کے مرکزی وزیر مملکت ارجن رام میگھوال، کئی وکلاء اور قانون کے طلباء سمیت دیگر معززین موجود تھے ۔مودی نے اس موقع پر ملک میں خواتین پر ہونے والے مظالم کے خلاف مقدمات میں تیزی سے فیصلہ کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔