حیدرآباد ۔ 19 فبروری (سیاست نیوز) اعظم پورہ علاقہ میں پیش آئے ایک آتشزدگی کے واقعہ میں ایک سپلائنگ کمپنی میں آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ اتوار کی شام 6 بجے پیش آیا۔ بتایا جاتا ہیکہ فرحت نگر میں واقع ایک سپلائنگ کمپنی میں آج شام اچانک آگ لگ گئی اور وہاں پر موجود افراد نے فوری طور پر پولیس کنٹرول روم کو آگاہ کیا اور کچھ ہی دیر میں دو فائر انجنوں کو جائے حادثہ پر طلب کرلیا گیا۔ تقریباً تین گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ دبیرپورہ پولیس کی ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی اور مزید تحقیقات جاری ہے۔