سپوٹے کا بیج گلے میں پھنس جانے سے بچے کی موت

   

حیدرآباد۔ 12فروری (یو این آئی) تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک لڑکے کی سپوٹے کا بیج گلے میں پھنس جانے کے سبب موت ہوگئی۔ مقامی لوگوں اور رشتہ داروں کے مطابق ملاپور منڈل کے رہنے والے 4سالہ شیو کمار سپوٹا کھارہا تھا کہ اس دوران پھل کا بیج اس کے گلے میں پھنس گیااور اسے سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی۔لڑکے کو علاج کے لئے اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔