سپٹک ٹینک کلیننگ وہیکل، اب ایک فون کال پر دستیاب

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 17 جولائی (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) حدود کے باہر اور آوٹر رنگ روڈ کے اندر واقع مکانات کیلئے جہاں سیوریج نیٹ ورک نہیں ہے، سپٹک ٹینکس کے سائنٹفک مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے نظریہ کے ساتھ حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ (HMWS&SB) کی جانب سے ’’ڈائیل یور واٹر ٹینک‘‘ کے خطوط پر ڈائیل ۔ اے ۔ سپٹک ٹینک کلیننگ وہیکل‘‘ کا آغاز کیا جارہا ہے۔ سپٹک ٹینک کلیننگ وہیکل سے استفادہ کرنے کی جن لوگوں کو ضرورت ہو وہ کال سنٹر (155313/14420) کو کال کرسکتے ہیں۔ سپٹنک ٹینک کلیننگ وہیکل کی سہولت فراہم کرنے کا اصل مقصد آپریٹرس کی جانب سے اس کام کیلئے وصول کئے جانے والے زیادہ چارجس کی ادائیگی سے لوگوں کو بچانا ہے جو اس کیلئے 3000 تا 5000 روپئے چارج کرتے ہیں۔ جی ایچ ایم سی حدود کے باہر قدرے دوری پر سات میونسپل کارپوریشنس، 18 بلدیات اور 18 گرام پنچایتیں ہیں۔ واٹر بورڈ کے ذرائع کے مطابق مذکورہ بالا علاقوں میں کوئی مناسب سیوریج نٹ ورک نہیں ہے اور گھروں میں سپٹک ٹینکس بنانا ہوتا ہے اور انہیں وقفہ وقفہ سے صاف، خالی اور نکاسی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ گھروں سے سیپٹیج کو سپٹک ٹینک وہیکل کے ذریعہ کو۔ ٹریٹمنٹ فیسیلیٹیز اور اپل میں نلہ چیرو سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کئے گئے پہلے فیشل سلج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایف ایس ٹی پی) پر لایا جاتا ہے جہاں اسے ٹریٹ کیا جاتا ہے۔