وڈوڈرا۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکام کے مطابق گجرات کے وڈوڈرا ضلع کے علاقہ نرتی کوئی دیہات، دابھول تحصیل میں واقع درشن ہوٹل کی ڈرینیج کی صفائی میں چند مزدور مصروف تھے کہ اچانک زہریلی گیاس کے نکلنے پر بشمول چار صفائی مزدوروں کے 7 افراد دَم گھٹنے پر ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں ہوٹل مزدور بھی شامل ہیں۔ انچارج ڈسٹرکٹ کلکٹر کرن زاویری کے مطابق ڈرینج کی صفائی کے مقصد سے پہلے ایک مزدور اس کی مدد سے اندر داخل ہو اتھا۔
