سچا اور حقیقی پیار کون سا ہے؟ : مولانا سید شعیب حسینی ندوی

   

سچا اور حقیقی پیار کون سا ہے؟ : مولانا سید شعیب حسینی ندوی

محبت اپنے سے قریب ترین چیز اور اپنے محسن شخص کے ساتھ ایک جذبہ فدائیت اور فنائیت ہے، محبت نام ہے اسکا کہ ہم اسکو پہچان لیں جس سے ہمارا صحیح تعلق قائم ہو رہا ہے، جس کے ذکر سے ہمارے دل کے تار چھیڑ رہے ہیں، جس کی یاد سے ہمارے ذہن کے اندر محبت کے جذبات پیدا ہو رہے ہیں، خیالات آ رہے ہیں اور دل کے اندر ایک چراغ جلنے لگتا ہے جب اسکا ذکر اتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین مولانا سید شعیب حسینی ندوی صاحب نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس پیار کے معاملے میں سب سے عظیم ترین ذات اگر کوئی ہو سکتی ہے تو وہ اللہ کی ہے، اللہ سے محبت عقلی بنیاد پر بھی ہے، قلبی بنیاد پر بھی ہے، دینی بنیاد پر بھی ہے اور شرعی بنیاد پر بھی ہے۔

اللہ سے جو محبت کرتا ہے وہ عقل مند انسان ہے کیونکہ وہ اس سے محبت کر رہا ہے جس نے اس کو پیدا کیا، کیونکہ وہ اس سے محبت کر رہا ہے جو اسکو پال پوس رہا ہے، کیونکہ وہ اس سے محبت کر رہا ہے جو اسکی تمام ضرویات کو پورا کر رہا ہے، وہ اس سے محبت کر رہا ہے جو اس کو زندگی اور موت بھی دیتا ہے، وہ اس سے محبت کرتا ہے جو قبر کی تنہائیوں میں اس کا ساتھ دینے والا ہے، وہ اس سے محبت کرتا ہے جو حشر کے میدان میں اسکو کہتے سامنے بلانے والا ہے، وہ اس سے محبت کرتا ہے جو جنت کے بالا خانوں میں اسکو جگہ دینے والا ہے، وہ اس سے محبت کرنے والا ہے جو آگ سے نکال کر اسکو آزادی دلانے والا ہے۔

مولانا نے مزید کیا کہا دیکھیں اس ویڈیو میں۔

YouTube video