لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی اقبال محمود نے کہا ہے کہ بی جے پی کبھی مسلمانوں کی نہیں ہوسکتی اور چاہے وہ کتنی ہی کوشش کرے، مسلم سماج اسے ووٹ نہیں دے گا، پسماندہ مسلمانوں کے حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی بڑھتی ہوئی سرگرمی کے درمیان سنبھل سے ایس پی رکن اسمبلی اقبال محمود نے لکھنؤ میں بی جے پی کے پسماندہ مسلم کنونشن کے بارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑی مسلم مخالف پارٹی کوئی اور نہیں بلکہ بی جے پی ہے اور “جو بھی سچا مسلمان ہے، وہ بی جے پی کو ووٹ نہیں دے گا”۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ مسلم مخالف تنظیمیں ہیں اور وہ کبھی بھی مسلمانوں سے تعلق نہیں رکھ سکتیں۔