سچن اور میرے درمیان اختلافات پارٹی کا اندورنی معاملہ :اشوک گہلوت

   

جے پور:راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ ان کے ساتھی سچن پائلٹ کے ساتھ اختلافات پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ الیکشن میں متحد ہو کر کام کریں گے تا کہ پارٹی کو جیت دلا سکیں۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ حال ہی میں انہو ںنے سچن پائلٹ کے ساتھ دہلی میں بات چیت کی او را سکے علاوہ راہل گاندھی ،کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے اور دوسرے رہنما دونوں رہنمائوں کے ساتھ تال میل بنائے رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ اس بارے میں وہ زیادہ نہیں کہنا چاہتے ہیں او رجب ہم دوبارہ بیٹھے گے تو غلط فہمیاں دورہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا وہ سچن پائلٹ کے اس مانگ کو ماننے کے لئے تیار ہے کہ سابق وزیرعلی وسندراراجے سندھیا کے خلاف کارروائی کرے۔ جو بھی ان کے خلاف الزامات ہیں وہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اگر کوئی مجھے اس کے علاوہ بھی کسی چیز کے بارے میں آگاہ کرے تو میں کارروائی کرنے کے لئے تیار ہیں۔