حیدرآباد: سابق پاکستان کرکٹ کپتان انضمام الحق نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے ہندوستانی آل راؤنڈر سچن تنڈولکر کے کام کی خوب تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سچن کو کرکٹ سے سبکدوش نہیں ہوناچاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ سچن تنڈولکر او رکرکٹ میاچ ایک دوسرے کیلئے بنے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سچن کا سو لہ، سترہ برس کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں حصہ لینا اور بہترین مظاہرہ کرنیا ایک نہایت حیران کن بات ہے۔
انہوں نے اس موقع پر سچن تنڈولکر کے پاکستان میں ہوئے میاچ کا بھی ذکر کیااور کہا کہ پاکستان کے مشہور بالر کو انہوں نے چار چھکے مارے۔ سابق پاکستانی کپتان نے کہا کہ سچن کے چاہنے والوں سے زیادہ میں کسی کے بھی نہیں دیکھے۔
انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سچن کو ہمیشہ کھیلتے رہنا چاہئے۔ ان سے نئی نسل کو بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ کرکٹ کی دنیا کی عظیم شخصیت سچن تنڈولکر نے کرکٹ سے سبکدوش حاصل کرلی ہے۔